برطانیہ: دماغ کے کینسر کی تشخیص میں اہم پیشرفت

برطانوی محققین خون کے ایک ایسے ٹیسٹ کی آزمائش کر رہے ہیں جو دماغ کے کینسر کی مختلف اقسام کی تشخیص میں مدد فراہم کر سکے گا۔
ماہرین کے مطابق یہ معمولی سا ٹیسٹ دماغ کی رسولیوں کی تشخیص کے لیے کی جانے والی پُر خطر سرجری کی ضرورت کو کم کرنے میں مدد دے گا۔
انٹرنیشنل جرنل آف کینسر میں شائع ہونے والی تحقیق میں ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ ٹیسٹ دماغ کے کینسر کی سب سے مہلک قسم کی جلد تشخیص کرنے کے ساتھ علاج میں تیزی اور بقاء کی شرح میں ممکنہ بہتری لانے میں مدد دے سکے گا۔دماغ کی رسولیوں کے ماہرین نے ٹیسٹ کے متعلق اس خبر کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ٹیسٹ سستا ہے اور اسپتالوں میں باآسانی متعارف کرایا جا سکے گا۔
ماہرین کے مطابق مائع بائیوپسی خاص طور پر ان مریضوں کے لیے مفید ثابت ہوگی جن کے دماغ میں ایسی رسولیاں ہوں گی جن تک رسائی نہیں ہوگی۔ یہ ٹیسٹ ان افراد کا علاج جلد شروع کرنے میں مدد دے سکے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply