• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکہ: 30سال قبل چوری ہونیوالے مجسمے کی میوزیم میں واپسی

امریکہ: 30سال قبل چوری ہونیوالے مجسمے کی میوزیم میں واپسی

امریکہ میں 30سال قبل چرایاگیامجسمہ ایک شخص میوز یم کو واپس لوٹاگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی شہری ڈیوڈ گریر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ 1996 میں ان کے والد اس مجسمے کو بیلویڈیر سے گھر لائے تھے جہاں وہ تزئین و آرائش کے ایک منصوبے پر دیگر کارکنوں کے ساتھ کام کر رہے تھے۔
ڈیوڈ نے بتایا کہ والد صاحب نے ان کو بتایا کہ دیگر کارکنوں نے کام کے دوران اس مجسمے کو ایک طرف پھینک دیا تھا جس پر انہوں نے اسے خود رکھنے کی اجازت چاہی اور اس طرح مجسمہ ہمارے گھر لایا گیا۔ تب سے یہ ہمارے گھر کے عقبی حصے میں رکھا ہوا تھا۔
ڈیوڈ کی بہن شیری کہنا تھا کہ جب والد صاحب مجسمہ لے کر آئے تھے تو ہمیں کچھ پتہ نہیں تھا کہ یہ کیا ہے۔ یہ صرف بانسری بجانے والے انسان کا مجسمہ تھا لیکن کچھ تحقیق کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ مجسمہ دراصل یونانی دیوتا پین کو تصور کرتے ہوئے بنایا گیا ہے جو بانسری بجارہا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply