• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • طب کا نوبیل انعام ہنگری اور امریکہ کے پروفیسرز نے اپنے نام کرلیا

طب کا نوبیل انعام ہنگری اور امریکہ کے پروفیسرز نے اپنے نام کرلیا

طب کا نوبیل انعام ہنگری کی کتالین کاریکو اور امریکا کے ڈریو ویس مین کے نام رہا۔ دونوں ماہرین کو انعام ایم آر این اے ٹیکنالوجی پر ان کے کام سے متعلق دیا گیا۔

ایم آر این اے ٹیکنالوجی سے کورونا کی ویکسین موڈرنا اور فائزر کی راہ ہموار ہوئی تھی۔

سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں بیٹھنے والی جیوری نے کہا کہ عہد حاضر میں انسانی صحت کو لاحق بڑے خطرے کے دوران دونوں شخصیات نے ویکسین بنانے کیلئے غیرمعمولی پیشرفت کی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

کتالین کاریکو ہنگری کی ساگان یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں، انہوں نے ڈریو ویس مین کے ساتھ امریکا کی یونیورسٹی آف پنسلوانیا میں ریسرچ کی تھی جس پر نوبیل انعام ملا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply