برطانیہ نے یوکرین میں فوج بھیجنے سے انکارکردیا

برطانیہ نے روس اور یوکرین کی جنگ کے دوران یوکرین کی مدد کیلئے اپنے فوجیوں کو بھیجنے سے انکار کردیا۔

برطانوی وزیراعظم رشی سوناک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ اپنے فوجیوں کو یوکرین نہیں بھیجے گا کیونکہ یہ وقت مناسب نہیں ہے کہ برطانوی افواج یوکرین جائیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رشی سوناک نے کہا کہ کسی بھی صورت برطانوی فوجی موجودہ تنازعہ میں لڑنے کے لیے یوکرین نہیں بھیجے جائیں گے۔

برطانوی وزیراعظم نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی وزیردفاع جو کہہ رہے تھے ان کا مطلب یہ تھا کہ مستقبل میں ایک دن یہ ممکن ہو سکتا ہے کہ ہم یوکرینی فوجیوں کی تربیت یوکرین میں کریں، لیکن یہ ایک طویل مدتی چیز ہے، ابھی موجودہ حالات میں ایسا ہونا ممکن نہیں ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

یاد رہے اس سے قبل برطانیہ کے اعلیٰ دفاعی اہلکار گرانٹ شیپس نے ٹیلی گراف کو پہلے بتایا تھا کہ برطانیہ کی وزارت دفاع یوکرین کی سرزمین پر یوکرین کے فوجیوں اور افسران کو تربیت دینے کے لیے برطانوی فوجیوں کو تعینات کرنے کے امکان پر غور کر رہی ہے تاہم اب برطانوی وزیراعظم نے اس امکان کو فوری مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ موجودہ حالات میں اپنی فوج یوکرین ہرگز نہیں بھیج سکتا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply