• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عمران خان کیخلاف کارروائی پر پاکستان کی حمایت نہیں کریں گے: زلمے خلیل زاد

عمران خان کیخلاف کارروائی پر پاکستان کی حمایت نہیں کریں گے: زلمے خلیل زاد

 سابق امریکی نمائندے خصوصی برائے افغانستان اور پاکستان زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پر پر پابندی کے اشارے مل رہے ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق    زلمے خلیل زاد کا کہناہے کہ عمران خان کیخلاف کارروائی ہوئی تو دنیا پاکستان کی حمایت سے ہاتھ کھینچ لے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ حکومت سپریم کورٹ سے عمران خان کو نااہل کروانے کی کوشش کرے گی اور الیکشن سے روکنے اور پی ٹی آئی پر پابندی کی کوشش بھی کی جائے گی۔

 

زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ پاکستان حکومت نے عمران خان کو ریاست کا دشمن قرار دینے کا فیصلہ کرلیا ہے اور  ایسے اقدامات سے پاکستان مزید بحرانوں کا شکار ہوجائے گا۔ زلمے خلیل زاد  نے مزید کہا کہ پاکستان کو سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی بحرانوں کا سامنا ہے اور بعض ممالک نے پاکستان میں طے شدہ سرمایہ کاری بھی معطل کردی ہے۔

 

 

سابق امریکی نمائندہ خصوصی کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے قرض ملے گا یا نہیں معاملہ اب تک یقینی نہیں، موجودہ حکومت کے اقدامات جاری رہے تو پاکستان کو مزید نقصان ہوگا، امید ہے پاکستان کے سیاسی رہنما منفی سیاست سے خود کو بلند کریں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

زلمے خلیل زاد نے کہا کہ امید ہے سپریم کورٹ قومی مفادات میں ایسے کھیل کا حصہ نہیں بنے گی، پاکستان سے متعلق میری تشویش دن بدن بڑھتی جاری ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply