• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کولمبیا: بل فائٹنگ کے دوران اسٹینڈ گرنے سے 5 افراد ہلاک 500 زخمی

کولمبیا: بل فائٹنگ کے دوران اسٹینڈ گرنے سے 5 افراد ہلاک 500 زخمی

کولمبیا میں بل فائٹنگ کے دوران اسٹینڈ گرنے سے 5 افراد ہلاک جبکہ 500 زخمی ہو گئے ہیں، مرنے والوں میں دو خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ مریضوں کی کافی تعداد ہونے کی وجہ سے اسپتالوں میں جگہ بھی موجود نہیں ہے۔

ٹولیما  کے علاقے میں سالانہ سان جوآن اور سان پیڈرو کی تقریبات جاری تھیں، کہ اچانک لکڑی سے بنا اسٹیڈیم ٹوٹ گیا، جس سے بھگدڑ مچ گئی،  اسٹیڈیم کا یہ حصہ تین منزلہ تھا، جس پر کئی شہری سوار تھے،عالمی میڈیا کے مطابق ایک بیل اسٹیڈیم سے نکل کر رہائشی گلیوں میں بھاگ گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

 

اگرچہ کولمبیا میں جانوروں سے بدسلوکی ایک جرم ہے، بیل فائٹ اور مرغوں کی لڑائیوں کو ثقافتی تاریخ کی وجہ سے تحفظ حاصل ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply