• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کے بعد حکومت نے بیت المال کا فنڈ بند کردیا

آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کے بعد حکومت نے بیت المال کا فنڈ بند کردیا

رمضان المبارک آنے کے باوجود آئی ایم ایف کی شرائط مستحقین کی مالی امداد میں بھی رکاوٹ بن گئی ہیں، اور ناداروں کی مدد کرنے والا پاکستان بیت المال خود شدید مالی مشکلات کے بھنور میں پھنس گیا ۔

حکومت مستحقین کی ضروریات کا گلا گھونٹنے پر مجبور ہوگئی ہے اور اس نے پاکستان بیت المال کو مزید فنڈز دینے سے انکار کردیا ہے۔حکومت کی جانب سے غریبوں کی کفالت کے ذمہ دار ادارے کو اپنے اکاؤنٹ میں موجود رقم کے استعمال کی اجازت بھی نہیں مل سکی ہے۔

ایم ڈی بیت المال عامر فدا پراچہ نے کہا ہے کہ ہمیں اس سال 6 ارب روپے کا بجٹ ملا جو گزشتہ برس سے کم ہے،وزارت کے ذریعے وزیراعظم کو رمضان پیکج کیلئے مزید تین ارب کی درخواست بھجوائی تو آئی ایم ایف کی شرائط کا بتا کر صاف جواب دے دیا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

عامر فدا پراچہ کاکہنا تھا کہ میں نے گزارش کی تھی کہ ہمیں مزید فنڈز دیا جائیں۔ ایک اکاؤنٹ میں اسی حوالے سے کچھ پیسے پڑے ہوئے ہیں۔ ہمیں وہ پیسے دے دئیے جائیں جو ہم استعمال کر سکیں۔ تو اس پر ہمیں یہ جواب آیا کہ نہیں یہ آئی ایم ایف کے متصادم ہے۔ اور مزید ہم اس پہ آپ کو فنڈز نہیں دے سکتے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply