8سالہ بچی سے زیادتی،کوئی مجرم بچ نہیں پائے گا، مودی

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر میں 8 سالہ بچی سے زیادتی اور بہیمانہ قتل اور اترپردیش میں ایک لڑکی کے ریپ میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی رکن کے ملوث ہونے کے معاملے پر خاموشی توڑ دی۔ نئی دہلی میں ایک تقریب کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ میں قوم کو یہ یقین دلانا چاہتا ہوں کہ کوئی مجرم بچ نہیں پائے گا اور ہماری بیٹیوں کو انصاف ملے گا۔ یہ ہمارے معاشرے کی ناکامی ہے اور مہذب ہونے کے دعویدار کسی بھی معاشرے کو یہ زیب نہیں دیتا، ہمیں اس پر شرمندگی ہے اور ہمیں بحیثیت ایک معاشرہ اس معاملے سے نمٹنا چاہیے۔ مذکورہ رکن اسمبلی سے گذشتہ روز پولیس نے پوچھ گچھ بھی کی، تاہم انہیں گرفتار نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب کلدیپ کے وکیل نے  ہے کہ ان کا موکل بے گناہ ہے اور یہ کیس ان کے سیاسی کیریئر کو نقصان پہنچانے کی ایک کوشش ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply