• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارت: کورونا ماتا کے نام سے مندر تعمیر، ہندوؤں نے پوجا شروع کر دی

بھارت: کورونا ماتا کے نام سے مندر تعمیر، ہندوؤں نے پوجا شروع کر دی

بھارتی میں کورونا ماتا کے نام سے مندر تعمیر، ہندوؤں نے پوجا شروع کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست اُتر پردیش کے گاؤں شُکلاپور کے رہائشیوں نے’کورونا ماتا‘ کا مندر بنا لیا۔

بھارتی شہری کورونا وائرس کو ’کورونا دیوی‘ کا درجہ دیتے ہوئے اس سے رحم کی پراتھنائیں اور نذرانے چڑھانے لگے۔

کورونا ماتا کی پوجا کے لیے آس پاس کے دیہات سے بھی لوگ آرہے ہیں تاکہ وہ کووِیڈ 19 کی وبا سے محفوظ رہیں اور وبا کا خاتمہ ہوجائے۔

مندر میں ’کورونا ماتا‘ کا سفید مجسمہ بھی رکھا گیا ہے، جس کے چہرے پر حفاظتی ماسک بھی لگایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لوگوں کا ماننا ہے کہ کورونا ماتا کی پوجا کرنے سے وہ عالمی وبا سے محفوظ رہیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

خیال رہے کہ اس سے قبل تامل نیڈو کے علاقے کوئم بٹورے اور کرناتاکا گاوں میں بھی کورونا ماتا کے طرز کی مندر تعمیر کئے جا چکے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply