علیم خان کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا

لاہور: آمدن سے زائد اثاثہ جات اور آف شور کمپنی کیس میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ءعلیم خان کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ،آمدن سے زائد اثاثوں اورآف شور کمپنی رکھنے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی  کے رہنما علیم خان کو 10روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر آج احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔

احتساب عدالت کے معزز جج نجم الحسن بخاری علیم خان کیخلاف کیس کی سماعت کریں گے۔

عدالت میں آج نیب کی جانب سےعلیم خان سے ہونے والی تفتیش کی رپورٹ پیش کی جائے گی اور ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس موقع پر احتساب عدالت کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply