• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتارمیں خطرناک کمی کا امکان

پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتارمیں خطرناک کمی کا امکان

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسد عمر نے نئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم لانے کا اعلان کردیا، لیکن یہ خبر آج نیوز نے آٹھ مارچ کو اپنے ناظرین تک پہنچائی تھی۔

صدر ایف پی سی سی آئی دارو خان نے آج نیوز کے رپورٹر صفدر عباس کو دیئے جانے والے انٹرویو میں کہا تھا کہ نئی ایمنسٹی اسکیم آنے والی ہے، جس کے لئے حکومت نے تجاویز مانگی ہیں۔ آج نیوز نے یہ خبر سب سے پہلے بریک کی تھی۔

تاجروں نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ نئی ایمنسٹی اسکیم کے ذریعے حاصل ہونے والی رقم پیداوار اور برآمدات میں اضافے کے لیے خرچ کی جائے۔ گزشتہ روز وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ نئی ایمنسٹی اسکیم بجٹ سے پہلے لائی جاسکتی ہے۔

دوسری جانب پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتارمیں خطرناک کمی کا امکان سامنے آگیا، ایشیائی ترقیاتی بینک نے سالانہ رپورٹ جاری کردی۔

رواں سال معاشی شرح نمو 6  کے مقابلے میں 3.9  فیصد رہے گی، صنعتی ترقی بھی سست روی کا شکار رہے  گی۔

رپورٹ کے مطاب قلت آب کے باعث زرعی شعبے کا ہدف حاصل نہیں ہوسکے گا، گیس قیمتوں میں اضافے، روپے کی بےقدری سے مہنگائی بڑھ گئی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کے اختتام میں مہنگائی کی رفتارمیں مزید اضافے کا خدشہ ہے، قرضوں کی واپسی کیلئے بھاری غیرملکی قرضہ لینا پڑے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply