خطے کی خوشحالی میں ایک ملک رکاوٹ ہے: شاہ محمود قریشی

نیویارک:سارک وزرائے خارجہ کی سالانہ کانفرنس میں شاہ محمود قریشی اور سشما سوراج میں ملاقات نہ ہوسکی۔مذاکرات سے راہ فرار، مودی سرکار کی روایت برقرارسارک وزرائے خارجہ اجلاس میں بھی پاک بھارت ملاقات نہ ہوسکی۔سشما سوراج، شاہ محمود کو دیکھ کر نگاہیں چراگئیں۔بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے خطاب کیااور اجلاس ختم ہونے سے پہلے ہی رخصت ہوگئیں۔پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا خطے کی خوشحالی میں ایک ملک رکاوٹ ہے۔بھارت کے سوا تمام ملک سارک کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔بھارتی رویہ سارک کے قیام کے مقصد کو نقصان پہنچا رہا ہے۔سارک ممالک سوچیں کونسا ملک ترقی میں رکاوٹ ہے۔انہوں نے مزید کہاپاکستان میں ترقی کیلئے افغانستان میں امن ضروری ہے۔اُدھر ٹویٹر پیغام میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خطے کے امن میں واحد رکاوٹ بھارت کا مذاکرات کی میز پر نہ آنا ہے۔کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں،جو مسئلہ حل ہونے تک جاری رہیں گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply