• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ورلڈ کپ 2019 کیلئے نیوزی لینڈ کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

ورلڈ کپ 2019 کیلئے نیوزی لینڈ کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ 2019 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

30 مئی سے انگلینڈ میں شروع ہونے والے ورلڈ کپ 2019 کے لیے ٹیم کا اعلان کر کے نیوزی لینڈ پہلا ملک بن گیا۔

کین ویلیم سن نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ ٹام بلنڈل کو پہلی بار ون ڈے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

راس ٹیلر چوتھی مرتبہ نیوزی لینڈ کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل ہیں جب کہ کپتان کین ویلیمسن، ٹم ساؤتھی اور مارٹن گپٹل نیوزی لینڈ کی طرف سے تیسرا ورلڈ کپ کھیلیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں کولن ڈی گرینڈہوم، ٹرینٹ بولٹ، لوکی فرگوسن، کولن منرو، میٹ ہنری، ٹام لاتھم، جمی نیشم، ہینری نکولز، مچل سینٹنر اور اش سودھی شامل ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply