ماہرہ خان کے شوہر کی عمر 60 سال سے زیادہ ہے؟

حال ہی میں ماہرہ خان نے اپنے قریبی دوست سلیم کریم کے ساتھ ایک پُروقار تقریب کے دوران شادی کی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں اور پاکستان بھارت دونوں ممالک میں اداکارہ کی دوسری شادی کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔
اسی دوران سوشل میڈیا پر یہ افواہیں زیرِ گردش ہیں کہ سلیم کریم کی عُمر 50 سے 66 سال کے درمیان ہے اور وہ ایک امیر ترین بزنس مین ہیں۔
مہوش اعجاز نامی خاتون صحافی نے کہا کہ سلیم کریم کی عُمر 66 سال نہیں بلکہ وہ ابھی 50 سال کی عُمر تک بھی نہیں پہنچے ہیں اور وہ امیر ترین بزنس مین نہیں ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

خاتون صحافی نے کہا کہ ‘میں سلیم کریم سے ملی ہوں، اُن کی عُمر 40 سال کے قریب ہے اور اُن کا ایک ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپ ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply