• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شاید میں چڑیل ہوں اور مجھے کالا جادوکرنا آتا ہے؛ریا چکرورتی

شاید میں چڑیل ہوں اور مجھے کالا جادوکرنا آتا ہے؛ریا چکرورتی

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ریا چکرورتی کا کہنا ہے کہ شاید میں چڑیل ہی ہوں، شاید مجھے کالا جادو کرنا آتا ہے، کسی کو کیا معلوم؟

بھارتی میڈیا کی طرف سے منعقدہ ایک سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے ریا نے کہا کہ مجھے ’چڑیل‘ کا لقب پسند آنے لگا ہے، یہ بہت دلچسپ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں چڑیل کون ہوتی تھی؟ وہ لڑکی جو پدر شاہی معاشرے کو تسلیم کرنے سے انکار کردے اور اپنی زندگی اپنی طرح سے گزارے اسے چڑیل کا لقب دے دیا جاتا تھا۔

خیال رہے کہ جون 2020 میں نوجوان اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی ناگہانی موت کے بعد ریا چکرورتی کا میڈیا ٹرائل سمیت ان کے خلاف عدالتی کارروائی بھی ہوئی تھی۔

Advertisements
julia rana solicitors

ستمبر 2020 میں ریا کو ممبئی کی جیل منتقل کردیا گیا تھا، ان پر سشانت سنگھ کو منشیات فراہم کرنے کا الزام تھا، اداکارہ کو 28 دن بعد ضمانت ملی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply