• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سعدیہ امام کا جنات سے باتیں کرنے اور ساتھ ٹی وی دیکھنے کا دعویٰ

سعدیہ امام کا جنات سے باتیں کرنے اور ساتھ ٹی وی دیکھنے کا دعویٰ

سینیئر اداکارہ سعدیہ امام نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ جنات سے نہیں ڈرتیں بلکہ ان سے باتیں تک کرتی ہیں اور کبھی کبھار انہیں اپنے ساتھ ٹی وی دیکھنے کا مشورہ تک دیتی ہیں۔ سعدیہ امام حال ہی میں مدیحہ نقوی کے شو میں شریک ہوئیں، جہاں دیگر مہمانوں سمیت انہوں نے بھی جنات سے متعلق اپنے تجربات بیان کیے۔ سعدیہ امام کا کہنا تھا کہ جنات حقیقت ہیں، ان سے انکار نہیں کیا جا سکتا یہ باتیں ہمیں ہمارے بزرگ تک بتاتے تھے۔ ر وہ حصہ ان کا ہے۔

سعدیہ امام نے ڈرامے کی شوٹنگ کا ایک واقعہ بتاتے ہوئے بتایا کہ وہ جب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں شوٹنگ کے لیے گئیں تو جنات نے صبح سویرے ان پر حملہ کردیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ سو رہی تھیں کہ اچانک کسی نے {جنات نے} ان کی ٹانگیں پکڑلیں، جس پر انہوں نے قرآنی آیات پڑھ کر زور سے ان آیات کو ان کی جانب پھونکا، جس کے بعد کمرے کی تمام لائٹس ہلنے لگیں اور کمرے کا شیشہ تک ٹوٹ گیا اور انہوں نے ان کی ٹانگیں چھوڑ دیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

ان کے مطابق عین اسی وقت انہیں ان کے مرشد کا فون آیا، جنہوں نے ان سے خیریت دریافت کی اور مرشد کے فون آنے پر وہ حیران رہ گئیں کہ انہیں کیسے پتا چلا کہ ان کے ساتھ ایسا ہوا ہے؟

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply