• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نصیرالدین شاہ نے اپنی کتاب میں کس دوست کی بیوفائی کا ذکر کیا ہے؟

نصیرالدین شاہ نے اپنی کتاب میں کس دوست کی بیوفائی کا ذکر کیا ہے؟

بالی وڈ کے ورسٹائل اور سینئر اداکار نصیر الدین شاہ نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ ایک مرتبہ انہیں ایک دوست اداکار نے پیٹھ میں چاقو گھونپ دیا تھا جس کے باعث ان کا کافی خون بہہ گیا تھا۔

نصیر الدین شاہ اکثر اپنے بے باک بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں اور انہوں نے اپنی سوانح حیات میں اپنی زندگی کے مختلف واقعات کا ذکر کیا ہے۔

بھارتی اداکار نے اپنی کتاب میں یہ انکشاف بھی کیا کہ ایک مرتبہ ان کے ایک دوست اداکار جسپال نے انہیں چاقو مار کر زخمی کر دیا تھا، یہ 1977 کا واقعہ ہے جب میں ممبئی میں فلم بھومیکا کی شوٹنگ میں مصروف تھا اور ایک روز میں اپنے دوست اوم پوری کے ساتھ ایک ریسٹورینٹ میں کھانا کھا رہا تھا کہ جسپال بھی وہاں پہنچ گئے۔

نصیر الدین شاہ نے مزید لکھا کہ ان دنوں میرے اور جسپال کے درمیان ٹینشن چل رہی تھی اور جب وہ ہوٹل میں داخل ہوئے تو میں نے انہیں نظر انداز کر دیا لیکن کچھ دیر بعد میں نے جسپال کو اپنے قریب پایا اور اسی دوران میری پیٹھ پر زوردار مکا لگا، میں جسپال کو قابو کرنے کے لیے اٹھا ہی تھا کہ اسی دوران اوم پوری نے میرے پیچھے دیکھ کر چلانا شروع کر دیا اور جب میں نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو جسپال کے ہاتھ میں ایک چھوٹا چاقو تھا جس کی نوک سے خون بہہ رہا تھا، جسپال نے دوبارہ حملہ کرنے کے لیے ہاتھ اٹھایا لیکن اوم پوری اور دو دیگر افراد نے اسے روک لیا۔

بھارتی اداکار نے اپنی سوانح عمری میں بتایا کہ اوم پوری مجھے اسپتال لیکر جانا چاہتے تھے لیکن ریسٹورینٹ کے مالک نے کہا کہ جب تک پولیس نہیں آ جاتی آپ لوگ یہاں سے نہ جائیں، پھر پولیس اور ایمبولینس پہنچی اور ہمیں لے جایا گیا، میں دعا کر رہا تھا کہ مجھے پولیس اسٹیشن نہ لے جائیں کیونکہ میرا خون بہہ رہا تھا اور مجھے تکلیف بھی محسوس ہو رہی تھی۔

Advertisements
julia rana solicitors

نصیر الدین شاہ نے بتایا کہ کچھ سوال پوچھنے کے بعد پولیس ہمیں اسپتال لے گئی اور جب گھر گیا تو جسپال عیادت کے لیے آیا اور اس نے بتایا کہ معاملے کی وجہ ذاتی چیقلش نہیں تھی تاہم اداکار نے ان وجوہات اور پھر جسپال سے دوستی کے بارے میں کبھی نہیں بتایا کہ ان کی جسپال سے دوستی کیسے ہوئی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply