• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • خلیل الرحمٰن قمر نے مخلوط نظامِ تعلیم کی مخالفت کردی

خلیل الرحمٰن قمر نے مخلوط نظامِ تعلیم کی مخالفت کردی

خلیل الرحمان قمر حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئے جس دوران میزبان نے ان سے لڑکوں کی کم عمر ی میں شادی اور ان کی زندگی سیٹ ہوجانے جیسی ترجیحات پر سوال کیا۔

اس کے جواب میں خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ اگر کوئی لڑکا شادی نہیں کرنا چاہتا تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اسے کئی گرل فرینڈز دستیاب ہیں لیکن اس دستیابی میں نقصان صرف لڑکی کا ہی ہے کیوں کہ جو لڑکیاں لڑکوں کو دوست بناتی ہیں انہیں شادی کیلئے منتخب نہیں کیا جاتا جب کہ لڑکوں کا کوئی نقصان نہیں ہوتا جتنی گرل فرینڈز دستیاب ہوں گی مرد کو اتنا ہی فائدہ ہوگا، اگر عورت اپنی حیا اور عزت کا خیال نہیں رکھے گی تو اس کافائدہ مردوں کو ہی ہوگا۔

خلیل الرحمان قمر نے دوران گفتگو عورتوں کے لفظ ’یار ‘ کے استعمال پر بھی تنقید کی اور کہا کہ ان الفاظ سے سارا نقصان عورت کا ہی ہے ، میری 19 سال کی عمر میں شادی ہوئی تھی، اس سے پہلے بھی میری کوئی دوست نہیں تھی، عورت کا کردار ہی مرد کے کردار کی بنیاد ہے ۔

Advertisements
julia rana solicitors

انہوں نے مزید کہا کہ میرے نزدیک کو ایجوکیشن ہی غلط ہے کیوں کہ آپ اس کے نتائج بھگت رہے ہیں، لڑکیوں اور لڑکوں کے لیے اسکول ، کالجز اور یونیورسٹیز علیحدہ علیحد ہ ہونی چاہیے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply