ستائیس اکتوبر: کشمیری تاریخ کا یوم سیاہ

یاران جہاں کہتے ہیں کشمیر ہے جنت

جنت کسی کافرکو ملی ہے نہ ملے گی  

ستائیس اکتوبر یعنی آج کے دن بھارتی افواج نے کشمیرمیں جو ظلم کا بازار گرم کیا تھا اس کی تپش آج بھی کشمیری عوام کو جلاتی ہے، یہ بدقسمتی ہے کہ عالمی برادری ستر سال گزرنے کے باوجود کشمیریوں کو ان کا بنیادی اور تسلیم شدہ حق دینے میں ناکام رہی ہے۔

27 اکتوبر 1947 تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے، جب بھارتی فوج نے کشمیر میں مظالم،قتل عام اور جبری قبضے کا آغاز کیا۔ عیار بھارت نے تقسیم ہند کے منصوبے اور کشمیریوں کی مرضی کے بغیر جموں و کشمیر کے اپنے ساتھ الحاق کا اعلان کیا۔  کشمیریوں نے روز اول سے ہی کبھی بھی بھارتی تسلط کوتسلیم نہیں کیا۔

اقوام متحدہ سے متعدد بار مسئلہ کشمیر کے حل کی اپیل کی گئی، سکیورٹی کونسل نے بہت سی قرار دادیں بھی منظور کیں۔ لیکن بھارت نے نہ تو کبھی اپنی فوج واپس بلائی، نہ ہی کشمیریوں کوحق خود ارادیت مل سکا۔

جس کے بعد 1989میں کشمیریوں کی تحریک نے جنم لیا، گذشتہ 27 سالوں میں بھارتی ظالم فوج نے۔ ہزاروں کشمیریوں کو شہید کردیا، ہزاروں خواتین بیوہ ہوگئیں، لاکھوں بچے یتیم ہوچکے ہیں۔ مگر کشمیر کی آزادی جذبہ آج بھی تازہ ہے۔

کشمیریوں کی جانب سے یوم سیاہ منانے کا مقصد دنیا کو یہ باور کرانا ہے کہ بھارت نے انکی خواہشات کے برعکس جموں و کشمیر پر قبضہ کر رکھا ہے۔

آج یوم سیاہ پر کشمیریوں کی جانب سے اسلام آباد میں ریلیاں منعقد کی جائیں گی، تقریبات میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا جائے گا۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر آج بھی نہ تھم سکا، قابض فوجیوں نے  مزید دو جوانوں سے جینے کا حق چھین لیا، جس کے بعد دو روز میں شہید ہونیوالوں کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔

شہادت کا جام پینے والوں کے جنازے اٹھے تو پورا کشمیر ہی اُمڈ آیا، قابض فوج کے مظالم کیخلاف کشمیری عوام

نے بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا۔ کشمیریوں کی آواز کو دنیا تک پہنچنے سے روکنے کیلئے وادی میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل رہی۔

اس موقع پر صدر آزاد کشمیر سردارمسعود خان کہتے ہیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں پوری دنیا کے سامنے  بے نقاب ہوچکی ہیں۔ سیمینار سے خطاب میں مقررین نے عالمی برادری سے فوری نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔

اسلام میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ تحریک آزادی کشمیر میں پانچ لاکھ سے زائد کشمیری قربانی دے چکے ہیں۔ عالمی برادری کشمیر میں ہونے والے مظالم بند کروانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ ظفر الحق نے کہا کہ کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی مسئلہ کشمیر پاکستان کی بقا اور سالمیت کا مسئلہ ہے۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل و دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ بھارتی ظلم و ستم کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت سے نہیں ہٹا سکتے۔

سیمینار سے خطاب میں مقررین نے مطالبہ کیا کہ بین الاقوامی برادری کو خاموش رہنے کے بجائے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لینا چاہئے کشمیریوں کو آزادی ملنا ان کا حق ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

http://urdu.aaj.tv/pakistan/189771/

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply