کنگنا رناوت بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ یں گی

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت   بھارتیہ جنتا پارٹی ( پی جے پی) کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سال 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کے ٹکٹ پر سیاست میں آنے والی ہیں۔کنگنا جو کہ مودی حکومت کی آواز کی حمایتی ہیں، نے پہلے میڈیا انٹرویوز میں سیاسی میدان میں اترنے کا اشارہ دیا تھا، اور خود کو بی جے پی کے اقدامات سے ہم آہنگ کیا تھا۔ نومبر کے آغاز میں، کنگنا نے ایک انٹرویو میں آئندہ لوک سبھا انتخابات لڑنے کی اپنی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

خیال رہے کہ اداکارہ کی سیاست میں انٹری سے متعلق ان کے والد کی جانب سے تصدیق کردی گئی ہے۔کنگنا رناوت نے بالی ووڈ میں ایک سے ایک بلاک بسٹر فلمیں دی ہیں ۔وہ اپنی بولڈ اداکاری کی وجہ سے بھی جانی جاتی ہیں ۔اداکارہ کے والد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کنگنا رناوت 2024 میں بی جے پی کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لیں گی، وہ اس سلسلے میں بی جے پی کے مختلف رہنماں سے ملاقاتیں بھی کرچکی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply