منظور وسان کی ملکی حالات بارے بڑی پیشگوئیاں

پیپلزپارٹی کے رہنمامنظوروسان کاکہنا ہے کہ ملک میں بڑے فیصلے ہوں گے۔لیکن حالات بتا رہے ہیں کہ الیکشن وقت پر نہیں ہوں گے۔

منظوروسان کاکہنا تھا کہ ملک میں ایمرجنسی بھی لگ سکتی ہے، نگراں سیٹ اپ یا کچھ وقت کے لیے نیوٹرل حکومت بھی آسکتی ہے۔پیپلز پارٹی چاہتی ہےکہ الیکشن ہوں لیکن حالات کسی اور طرف جارہے ہیں ۔ اگر حکومت کے پاس فنڈز نہیں ہوں گے تو عام انتخابات کرانا مشکل ہو گا، ہو سکتا ہے کہ 8 اکتوبر کو بھی الیکشن نہ ہو سکیں۔

رہنماپیپلزپارٹی کاکہنا تھا کہ اب عمران خان کی گرفتاری کوئی معنی نہیں رکھتی، اور بہت کچھ ہونے والا ہے، وفاق کو کمزور کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، کچھ بھی ہو سکتا ہے، عمران خان کو وزیراعظم بنتا یا اقتدار میں آتا نہیں دیکھ رہا۔

Advertisements
julia rana solicitors

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں 30 اپریل کو شیڈول الیکشن ملتوی کر کے8 اکتوبر کی تاریخ دی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply