مکہ مکرمہ میں بارشیں مسجد الحرام کے قریب واقع ’’جبل النور ‘‘سرسبز ہوگیا۔
مکہ مکرمہ میں گزشتہ دنوں ہونے والی مسلسل بارش کے بعد مسجد الحرام سے 4 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع جبل النور سرسبز ہوگیا ہے۔معتدل موسم اور سبزے کی وجہ سے زائرین کی بڑی تعداد جبل النور کا رخ کر رہی ہے۔
Advertisements
واضح رہے کہ جبل النور مسجد الحرام سے 4 کلو میٹر دور اور سطح سمندر سے 642 میٹر بلند ہے۔یہی وہ پہاڑ ہے جس کی چوٹی پرغار حرا واقع ہے جہاں حضور پاک محمد ﷺپر پہلی وحی کا نزول ہوا تھا۔مکہ مکرمہ آنے والے اکثر زائرین اس تاریخی مقام کو دیکھنے ضرور آتے ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں