سندھ:6سب رجسٹرارزکومعطل کرنےکاحکم نامہ جاری

محکمہ ریونیو میں کرپشن کےباعث نگران وزیراعلیٰ سندھ نے6 سب رجسٹرارز کو معطل کرنے کا ہدایت نامہ جاری کردیا۔
ترجمان محکمہ ریونیو کے مطابق 6 سب رجسٹراراوں میں بدر میتلو، شاکر وگھیو، ندیم بلوچ، اقبال حسین ، امداد راہپوٹو اور آصف سرکی شامل ہیں، نگران وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر ریونیو یونس ڈھاگا کو کرپٹ افسران کے خلاف انکوائری کا حکم بھی دیا۔
واضح رہے کہ تمام 6 سب رجسٹرار چند روز قبل ہی کراچی میں تعینات کیے گئے تھے۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ سندھ نے سیکرٹری ریونیو کے دفتر میں کام کرنے والے ضیا شاہ کو بھی فوری طور پر ہٹانے کا حکم دیا۔
وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق ضیا شاہ پر مختیارکار اور سب رجسٹرار کے تبادلوں میں بڑے پیمانے میں بدعنوانی کے الزامات ہیں۔ جسٹس (ر) مقبول باقر نے تمام رجسٹرار کو ہٹانے کے بعد فوری انکوائری کی ہدایت کی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply