نادرامیں خواجہ سراؤں کی رجسٹریشن کا عمل شروع

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے تقریباً تین ماہ بعد خواجہ سراؤں کی رجسٹریشن کا عمل دوبارہ شروع کردیا۔

واضح رہے کہ وفاقی شرعی عدالت کی جانب سے ٹرانس جینڈر پرسنز (پروٹیکشن آف رائٹس) ایکٹ 2018 کی دفعات کے خلاف فیصلے کے بعد نادرا نے خواجہ سراؤں کے قومی شناختی کارڈ (این آئی سی) رجسٹریشن کو روک دیا تھا۔

علاوہ ازیں رواں برس جولائی میں پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل فرحت اللہ بابر نے شرعی عدالت کے فیصلے کو سپریم کورٹ کے شریعت اپیلٹ بینچ میں چیلنج کیا تھا۔

نادرا نے رجسٹریشن روکنے کا اپنا سابقہ حکم واپس لیتے ہوئے خواجہ سراؤں کی رجسٹریشن کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

نادرا کی پبلک انگیجمنٹ ڈائریکٹر ردا قاضی نے مذکورہ پیش رفت کی تصدیق کی اور بتایا کہ اتھارٹی نے خواجہ سراؤں کے لیے ایکس کیٹیگری والے سی این آئی کی پرنٹنگ دوبارہ شروع کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ ابتدائی طور پر وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے بعد یہ عمل روک دیا گیا تھا لیکن اب دوبارہ شروع ہو گیا ہے جبکہ معاملہ تاحال سپریم کورٹ میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نادرا آئینی طور پر اپنے بیرونی قانونی مشاورتی ونگ کی سفارش کے بعد خواجہ سراؤں کے لیے مخصوص شناختی کارڈ پرنٹ کرنے کا پابند ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply