• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • جنوری تک ڈھائی کروڑ لوگوں کی ہیلتھ انشورنس کریں گے، وزیر صحت

جنوری تک ڈھائی کروڑ لوگوں کی ہیلتھ انشورنس کریں گے، وزیر صحت

وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ حکومت بیرون ممالک وزرائے اور بیورو کریٹ کے علاج پر پابندی لگا دی ہے۔ جنوری تک ڈھائی کروڑ لوگوں کی ہیلتھ انشورنس کر لیں گے۔

وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے راولپنڈی میں دربار عالیہ موہڑہ شریف دربار میں حاضری دی اور چادر چڑھائی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے گزشتہ حکومتوں نے وزارت صحت پر کوئی توجہ نہیں دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی 60 دنوں میں نہیں آئی ہے اس کے پیچھے ایک پوری تاریخ موجود ہے جب کہ ہمارے 100 دن کے منصوبے کا 70 سال سے موازنہ کرنا زیادتی ہے۔

وفاقی وزیر صحت نے گزشتہ حکومت کے خلاف وائٹ پیپر شائع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا (کے پی) میں ہمارے 90 فیصد نشستیں جیتنے پر اپوزیشن سخت پریشان ہے۔

عامر کیانی نے کہا کہ اسلام آباد میں چار نئے اسپتال بنائے جا رہے ہیں تاکہ دیگر اسپتالوں پر دباؤ کو کم کیا جا سکے جب کہ ہیلتھ انشورنس کے ذریعے پانچ سال تک غریب لوگ اپنا علاج کراسکیں گے جب کہ ایک لاکھ لوگوں کا مزید اضافہ بھی کریں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے کہا کہ ہم ورلڈ کلاس ویکسین بنانے جا رہے ہیں جب کہ دس ارب روپے سے نرسنگ انسٹیٹیوٹ بھی بنایا جائے گا۔ ہمارے سامنے آنے والی رکاوٹیں وقتی ہیں لیکن ہم نے تیاری کر لی ہے اور اب ہم نے کام کرنا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply