ملک کے بیشتر علاقوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی، لاہور اور کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی کے ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خطرہ ہے

محکمہ موسمیات نے ہدایت کی ہے کہ مسافر اور سیاح موسمی حالات کومدنظررکھ کرسفرکریں اورسفرکے دوران مزیدمحتاط رہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، پنجاب، کشمیر، بلوچستان، زیریں سندھ اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply