ہم جنس پرستوں کو پکڑنے کے لئے خفیہ ٹیم تیار

دنیا کے کئی ممالک میں ہم جنس پرستی کو قانونی حیثیت دی جا چکی ہے تاہم کئی ملک ایسے ہیں جہاں اب بھی اس قبیح فعل کو جرم تصور کیا جاتا ہے۔ ان ممالک میں تنزانیہ بھی شامل ہے جہاں اب ہم جنس پرستوں کو پکڑنے کے لیے ایک خفیہ ٹیم تیار کر لی گئی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ خفیہ ٹیم تنزانیہ کے معاشی مرکز دارالسلام کے گورنر پاﺅل میکونڈا نے تیار کی ہے جو شہر میں موجود ہم جنس پرستوں کا سراغ لگائے گی اور انہیں گرفتار کرے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

rپورٹ کے مطابق یہ ٹیم لوگوں کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کی نگرانی کرے گی اور دیگر کئی حوالوں سے مشکوک افراد پر نظر رکھے گی۔ پاﺅل میکونڈا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ”میرے اس فیصلے کی وجہ سے مجھے عالمی سطح پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جائے گا لیکن میں خدا کو غصہ دلانے کی بجائے ان ممالک کو غصہ دلانے کو ترجیح دوں گا جو چاہتے ہیں کہ ہمارے ملک میں بھی ہم جنسی پرستی کو قانونی حیثیت مل جائے۔ شہری ہمیں مشتبہ ہم جنس پرستوں کے نام دیں۔ میری یہ ٹیم ان کی نگرانی کرکے ایک ہفتے کے اندر انہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کرے گی۔“

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply