• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگوانے والوں کے لیے اہم پیغام جاری

کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگوانے والوں کے لیے اہم پیغام جاری

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی ) کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جن کی دوسری ڈوز کا وقت ہوچکا ہے وہ میسج کا انتظار کیے بغیر دوسری ڈوز لگوا سکتے ہیں۔

کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز کسی بھی ویکسین سینٹر سے لگوائی جاسکتی ہے ، اتوار کا دن خصوصی طور پر دوسری ڈوز کے لیے مقرر کیا گیا ہے

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت نے اپنے ایک بیان میں بتایا تھا کہ سائنو فارم کی دوسری خوراک تین ہفتے بعد لگواسکتے ہیں ، سائنو ویک اور اسٹرازنیکا کی دوسری خوراک 4 ہفتے بعد لگوا سکتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ ویکسین کی دوسری خوراک کیلئے 1166سے ایس ایم ایس کے انتظار کی ضرورت نہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

یاد رہے کہ عالمی وبا کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے ویکسین لگوانا ہی واحد حل ہے ۔ خود بھی ویکیسن لگوائیں اور دوسروں کوبھی تلقین کریں۔ ویکسین لگوا کر قومی فریضہ ادا کریں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply