• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکا مخالف نہیں ہوں، دوتہائی اکثریت ملی تو ہی اقتدارمیں آوں گا: عمران خان

امریکا مخالف نہیں ہوں، دوتہائی اکثریت ملی تو ہی اقتدارمیں آوں گا: عمران خان

امریکہ مخالف ہوں نہ بھارت، امریکہ کے ساتھ دوستی چاہتے ہیں،بھارت میں آرایس ایس اور بی جے پی پالیسیوں کےخلاف ہوں،امریکہ کو اب پاکستان میں جی حضوری کرنے والے مل گئے ہیں، جہانگیرترین اورعلیم خان کا مقصد اقتدارمیں آکرفائدہ اٹھانا تھا،علیم خان توقع کرتے تھے میں ان کی زمین لیگل کرادوں، جہانگیر ترین سے اختلافات شوگر مافیا پر انکوائری شروع کرانے پرہوئے۔

پوڈ کاسٹ انٹرویو میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایک بہت بڑی سازش باہر سے کی گئی اور یہاں کے میر جعفروں نے ملکر 22کروڑ عوام کے منتخب وزیراعظم کو گرایا۔ کیونکہ ہم آزاد خارجہ پالیسی چلانا چاہتے تھے میں امریکہ مخالف نہیں ہوں۔ امریکہ کے ساتھ دوستی چاہتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات تھے۔ لیکن اپنے لوگوں کے مفادات پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

میں بھارت مخالف بھی نہیں ہو لیکن بی جے پی اورآر ایس ایس کی پالیسیوں کا مخالف ہوں۔پارلیمنٹ میں دوتہائی اکثریت ملی تو اقتدار میں آئوں گا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پوڈ کاسٹ میں عمران خان نے بات کرتے ہوئے جہانگیر ترین اور علیم خان سے اختلافات کی وجہ بتا دی۔ کہا قوم تب تباہ ہوتی ہے جب چھوٹے چور پکڑلیں اور بڑوں کو چھوڑ دیں۔ جہانگیر ترین اور علیم خان کا مقصد اقتدار میں آکر فائدہ اٹھانا تھا۔علیم خان مجھ سے توقع کرتے تھے کہ میں ان کی زمین لیگل کرا دوں۔

علیم خان راوی پر 300 ایکڑ زمین خرید کر لیگل کرانا چاہتے تھے۔ وہاں سے علیم خان اور میرے درمیان دوریاں پیدا ہوئیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کا مسئلہ چینی بحران تھا۔ جس پر کمیشن بھی بنایا، جہانگیر ترین ان لوگوں کے ساتھ کھڑے ہو گئے۔ جو ملک کے سب سے بڑے ڈاکو ہیں۔ شوگر مافیا پر انکوائری بٹھائی تو جہانگیر ترین سے اختلافات ہو گئے۔ دونوں رہنمائوں کی پی ٹی آئی کے لیے بہت جدوجہد ہے، دونوں 11 سال پہلے پارٹی میں آئے۔

عمران خان نے کہا کہ جہانگیرترین اور علیم خان کے لیے کرپشن اہمیت نہیں رکھتی اس لیے یہ لوگ ن لیگ کے ساتھ جا کر بیٹھ گئے۔ اگر ان دونوں افراد کا میرا والا نظریہ ہوتا تو آج میرے ساتھ ہوتے۔علیم خان پر نیب کے بھی کیسز تھے جب کہ ان کا نام پنڈورا باکس میں بھی آیا تھا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکہ کو اب پاکستان میں جی حضوری کرنے والے مل گئے ہیں۔ امریکا کی جنگ میں ہمارے 80 ہزار لوگ مارے گئے، آزاد خارجہ پالیسی کا مطلب اینٹی امریکا نہیں ہے۔ کابینہ میں 60 فیصد لوگ اس وقت ضمانت پر ہیں۔شہباز شریف کا 16 ارب روپے کا اوپن اینڈ شٹ کیس ہے۔شریف خاندان یا ضمانت پر ہے یا سزا یافتہ ہے۔ان کو قوم پر مسلط کر دیا گیا۔

عمران خان نے کہا کہ میں نے کبھی عدلیہ کے ادارے میں مداخلت نہیں کی لیکن 20، 25 کروڑ روپے لے کر جنہوں نے حکومت گرائی۔ ابھی تک کسی عدالت نے ان کے خلاف ایکشن نہیں لیا۔ جن لوگوں نے اپنے آپ کو بیچا اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا جا رہا۔ ہم الیکشن ہار بھی جائیں ان کو ٹکٹ نہیں دیں گے جو ذاتی مفاد کے لیے سیاست میں آتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

ہمارا سسٹم ایسا بنا ہوا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں پیسے چلتے ہیں۔یوسف رضا گیلانی کا بیٹا پیسے دیتے پکڑا گیا لیکن اس کو چھوڑ دیا گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply