• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نواز شریف کو جس حال میں رکھا جارہا ہے وہ پریشان کن ہے،خواجہ آصف

نواز شریف کو جس حال میں رکھا جارہا ہے وہ پریشان کن ہے،خواجہ آصف

لاہور:پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنماء خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف کو جس حال میں رکھا جارہا ہے وہ پریشان کن   ہے۔

مسلم لیگ (ن) نے پارٹی قائد نواز شریف کی طبیعت خرابی پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

پارٹی کے سی ای سی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اطلاع ہےکہ نواز شریف کو پمزشفٹ کر دیا گیا ہے اور ان کی طبیعت ناساز ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ جن حالات میں نواز شریف کو رکھا گیاہے اس پر خدشات بڑھتے جارہے ہیں، میاں صاحب کی صحت سے متعلق پارٹی اور عوام میں سخت تشویش پائی جاتی ہے، ان کی ہارٹ کی 2 سرجریز بھی ہوچکی ہیں۔

سابق وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو ایسے حالات میں نہ رکھا جائے کہ جس میں ان کی صحت مزید بگڑ جائے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ مانسہرہ میں احتجاج کرنے والوں کی شہادت کے واقعے کی تحقیقات کی جائے اور واقعے کے ذمے داروں پر مقدمات قائم کیے جائیں۔

مسلم لیگ ن نے انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا بھی مطالبہ کر دیا۔

خواجہ آصف نے یاددہانی کروائی کہ تحریک انصاف کے مطالبے پر کمیشن ن لیگ کی حکومت نے بھی بنایا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

انہوں نے کہا کہ کمیشن نان پی سی او ججوں پر مشتمل ہونا چاہیے، الیکشن پر وائٹ پیپر بھی شائع کیا جائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply