• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • تحریک انصاف کےلیے بڑا ریلیف،فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرنیکا حکم معطل

تحریک انصاف کےلیے بڑا ریلیف،فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرنیکا حکم معطل

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرنے کے عدالتی فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی، الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرنے کا حکم معطل کر دیا گیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، 30 روز میں فیصلے کا حکم معطل کر دیتے ہیں، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ تحریک انصاف کی دوسری درخواست میں کیا استدعا ہے؟

تحریک انصاف کے وکیل شاہ خاور نے کہا کہ اس درخواست میں ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے ساتھ امتیازی سلوک نہ ہو، عامر کیانی کی دیگر جماعتوں کے خلاف درخواست پر کارروائی سست روی کا شکار ہے، تحریک انصاف کو الگ کر کے ہمارے خلاف کارروائی آگے بڑھائی جا رہی ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ سیاسی پارٹیز آرڈر کے تحت تو کسی جماعت کو ایسی رعایت دینی ہی نہیں چاہیے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 17 مئی تک ملتوی کر دی، پی ٹی آئی نے جسٹس محسن اختر کیانی کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کی تھی.

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply