میکسیکو سٹی :میکسیکو میں مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا،جس کے نتیجے میں 87افرادزخمی ہوگئے جبکہ پائلٹ اور مسافر کی حالت تشویشناک ہے۔
حکام کے مطابق ،بدھ کو میکسیکو شہر ڈورانگو میں شدید بارشوں اور ژالہ باری کے دوران خراب موسم کے باعث پرواز کے فوری بعد پائلٹ نے دوسرے ایئرپورٹ پر طیارہ اتارنا چاہالیکن رن وے 10 کلومیٹر کے فاصلے پر گرگیا۔
جس کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی اورہرطرف دھوئیں کے بادل چھاگئے،فائرفائٹرز کی برق رفتاری سے آگ پر قابو پالیا گیا۔
طیارے میں سوار 97مسافر اور عملے کے 4ارکان میں سے 87افراد زخمی ہوئے ،جن میں سے 49اسپتال میں زیر علاج ہیں،جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ پائلٹ اور مسافر کی حالت تشویشناک ہے،معجزانہ طور پر کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔
ایرو میکسیکو کی فلائٹ گواڈالوپے وکٹوریا ایئرپورٹ سے میکسیکو سٹی جارہی تھی۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے پہلے ایک زوردارآوازسنی اور پھر طیارہ گرگیا۔
میکسیکو کی شہری دفاع کے ادارے کے ترجمان الیجاندرو کارڈوزا نے خبر ایجنسی کو بتایا کہ طیارے کے گرنے کے بعد جائے وقوعہ پر آگ لگ گئی تھی تاہم خوش قسمتی سے کوئی بھی مسافراس کی زد میں نہیں آیا اور کئی مسافر اپنے پیروں پر چل کر جہاز سے نکلے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں