• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان میں عمران خان محفوظ نہیں تو ہم ایشیا کپ کھیلنے کیوں جائیں، ہربھجن سنگھ

پاکستان میں عمران خان محفوظ نہیں تو ہم ایشیا کپ کھیلنے کیوں جائیں، ہربھجن سنگھ

دبئی: بھارت کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نے انڈین ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی ٹیم کو پاکستان نہیں جانا چاہیے۔

ہربھجن سنگھ سے پروگرام اینکر نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے عوام دونوں ٹیموں کے میچ دیکھنا چاہتے ہیں، کیا انڈیا کو ایشیا کپ پاکستان میں کھیلنا چاہیے۔

جس پر ہربھجن سنگھ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بے شک ایشیا کپ اور ورلڈ کپ آئی سی سی کا ایونٹ ہے لیکن پاکستان میں آئے روز نئے واقعات پیش آ رہے ہیں۔

پاکستان میں ان کے وزیراعظم عمران خان تک محفوظ نہیں ہیں، ان پر کچھ لوگوں نے فائرنگ کی، میرے خیال میں بھارت پاکستان جاکر ایشیا کپ نہیں کھیلے گا کیوں وہاں کے حالات بہتر نہیں۔

آئے دن کچھ نہ کچھ نیا ہو رہا ہے، ایسی صورتحال میں بھارتی ٹیم پاکستان میں جاکر ایشیا کپ کیوں کھیلے؟

ان کا کہنا تھا کہ میری نظر میں بھارت کو کسی صورت پاکستان نہیں جانا چاہیے اور ایشیا کپ کے میچز بھی نیوٹرل وینیو جیسے دبئی وغیرہ پر کھیلے جائیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کر رہا ہے اور بھارتی ٹیم نے پاکستان آنے سے انکار کیا ہوا ہے اور مطالبہ کر رکھا ہے کہ ایشیا کپ کسی دوسری جگہ کرایا جائے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply