• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پی ٹی آئی کے سابق وزیر ضیااللہ آفریدی پیپلز پارٹی میں شامل

پی ٹی آئی کے سابق وزیر ضیااللہ آفریدی پیپلز پارٹی میں شامل

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق صوبائی وزیر اور رکن خیبر پختونخوا اسمبلی ضیا اللہ آفریدی نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔انہوں نے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی جس کے بعد پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا۔ضیا اللہ آفریدی کہتے ہیں کہ آصف زرداری نے پختون عوام کو شناخت دی، این ایف سی ایوارڈ دیا اور سب سے بڑھ کر صوبوں کو خودمختاری دی، پی ٹی آئی سے اور بھی لوگ پیپلزپارٹی میں شامل ہوں گے۔ضیا اللہ آفریدی نے زرداری ہاؤس میں سابق صدرآصف علی زرداری سے ملاقات کی اور پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر پیپلزپارٹی کے پی کے صدرہمایوں خان، جنرل سیکریٹری فیصل کریم کنڈی اور برہمن تنگی بھی موجود تھے۔اس موقع پر ضیااللہ آفریدی نے کہاکہ آصف علی زرداری کے وژن سے ملک ترقی کرے گا اور تحریک انصاف سے مزید افراد بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہوں گے۔اس موقع پر سابق صدر نے ضیااللہ آفریدی کی پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت پر ان کا خیرمقدم کیا اور کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پارٹی کو منظم کیا جائے گا۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *