• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مولانا سمیع الحق سفرِ آخرت پر روانہ،جنازے میں ہزاروں افراد کی شرکت

مولانا سمیع الحق سفرِ آخرت پر روانہ،جنازے میں ہزاروں افراد کی شرکت

جمعیت علما اسلام س کے سربراہ م ولانا وسمیع الحق کی نماز جنازہ نو شہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک کے خوشحال خان ڈگری کالج میں ادا کردی گئی جبکہ ان کی تدفین جامعہ حقانیہ کے احاطے میں ہوگی۔ مولانا سمیع الحق کی نماز جنازہ ان کے بیٹے حامد الحق نے پڑھائی۔ مولانا کی نماز جنازہ میں ملک بھر سے سیاسی و مذہبی قائدین شریک ہیں۔ اس موقع پر ان کی رہائش گاہ اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ گیٹ پر واک تھرو گیٹ لگا دیئے گئے ہیں اور رہائش گاہ کے اندر جانے والوں کی جامہ تلاشی لی جارہی ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کی ہدایت پر صوبے بھر میں ایک روزہ سوگ کے اعلان کے بعد تمام سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں ہے۔ جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں اور فرانزک ماہرین اور پولیس کے تفتیشی افسران نے راولپنڈی میں مولانا سمیع الحق کے گھر سے شواہد اکٹھے کرلئے ہیں۔ واضح رہے کہ مولانا سمیع الحق کو گزشتہ روز راولپنڈی میں ان کے گھر پر چاقوئوں کے وار کرکے قتل کردیا گیا  تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply