اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے پر عمل درآمد کیا جائے یا نہیں؟ حکمران اتحاد نے سر جوڑ لیے ہیں۔
اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ عدالت عظمیٰ کی جانب سے دیے جانے والے فیصلے پر مشاورت کے لیے حکمران اتحاد میں شامل اہم جماعتوں کے قائدین نے مشاورت شروع کردی ہے۔
ذمہ دار ذرائع کے مطابق اس حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیر صدارت وزیر اعظم ہاؤس میں ہو رہا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر مرکزی رہنما اور وفاقی وزرا و مشیران بھی شریک ہیں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے تین رکنی بینچ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے موقع پر دی جانے والی رولنگ کالعدم قرار دے دی ہے اور حکم دیا ہے کہ گورنر آج ساڑھے گیارہ بجے پرویز الٰہی سے وزارت اعلیٰ کا حلف لیں۔
عدالت عظمیٰ کی جانب سے دیے جانے والے فیصلے میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ اگر گورنر حلف نہ لیں تو صدر وزیراعلیٰ کا حلف لیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں