لاہور: سیالکوٹ میں فیکٹری ملازمین کے تشدد سے ہلاک ہونے والے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی میت سری لنکا روانہ کرنے کیلئے ائیر پورٹ پر پہنچا دی گئی۔
سیالکوٹ واقعے میں قتل کیے گئے سری لنکن فیکٹری مینجر کی میت کو مکمل احترام اور اعزاز کے ساتھ سری لنکا روانہ کیا جا رہا ہے۔
ائیر پورٹ پر وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، صوبائی وزیر انسانی حقوق ، وزارت خارجہ ، محکمہ خارجہ کے اعلیٰ حکام موجود ہیں۔
پریانتھا کمارا کی میت کو سیالکوٹ سے لاہور لایا گیا ۔ میت کو لاہور سے کولمبو روانہ کیا جائے گا جہاں ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گے۔

واضح رہے کہ سیالکوٹ واقعے میں بے دردی سے قتل کیے گئے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا سیالکوٹ کی اسپورٹس گارمنٹ فیکٹری میں مینجر تھے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں