• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پنجاب میں جال تیار، 31 مارچ تک مہاجر پرندوں کے شکار کی اجازت مل گئی

پنجاب میں جال تیار، 31 مارچ تک مہاجر پرندوں کے شکار کی اجازت مل گئی

پنجاب وائلڈ لائف نے سرد علاقوں سے خوراک اور افزائش کے لیے پاکستان آنے والے مہاجر پرندوں کو 31 مارچ تک شکار کرنے کی اجازت دے دی۔

ہر سال موسم سرما میں ہزاروں مہاجر پرندے سرد علاقوں سے ہجرت کرکے پاکستان آتے ہیں۔ یہ مہمان پرندے پنجاب کی آب گاہوں، جھیلوں، دریاؤں اور بہتے پانیوں کا رخ کرتے ہیں جہاں یہ مہمان پرندے خوراک کے ساتھ ساتھ اپنی افزائش بھی کرتے ہیں۔ اسی عرصے میں ان مہمان پرندوں کا شکار بھی کیا جاتا ہے، ان پرندوں میں تلور، کونج، بھگوش، چارو، چیکلو، لال سر، بنارو، چھوٹی بطخیں اور دوسرے بے شمار پرندے شامل ہیں۔قانون کے تحت شکاری صرف ہفتہ اور اتوار کے روز ہی شکار کرسکیں گے

Advertisements
julia rana solicitors london

پنجاب وائلڈ لائف نے یکم اکتوبر 2023ء سے 31 مارچ 2024ء تک شکار کی اجازت کا نوٹی فکیشن جاری کیا ہے۔ پنجاب وائلڈ لائف کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد رمضان نے بتایا کہ کارآمد اسلحہ اور شوٹنگ لائسنس کے ساتھ ہفتے میں دو دن یعنی ہفتہ اور اتوار کو شکار کی اجازت ہوگی باقی دنوں میں شکار نہیں کیا جاسکتا، دریائے راوی ، ستلج ، چناب ، جہلم سمیت تمام تالابوں، جھیلوں اورآب گاہوں میں شکار کیا جاسکتا ہے لیکن نیشنل پارکس، جھیلوں، چشمے، ہیڈ ورکس اور تحفظ شدہ علاقوں میں شکار کی اجازت نہیں ہوگی، ایک شکاری کو صرف 10 آبی پرندے شکار کرنے کی اجازت ہوگی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply