اسرائیل نے حماس کے ساتھ جنگ کے آغاز کے بعد خود کو مظلوم ثابت کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لے لیا۔
اسرائیل نے جہاں نہتے فلطسینیوں پر مظالم میں اضافہ کیا وہیں اس نے حماس سے جنگ کے آغاز کے بعد خود کو مظلوم ثابت کرنے کے لیے بھی مختلف ہتھکنڈے استعمال کرنا شروع کردیے ہیں جس کے لیے اسرائیل اب سوشل میڈیا کا بھی سہارا لے رہا ہے۔
عرب میڈیا کےمطابق اسرائیل نے حماس کے حملے کے بعد خود کو مظلوم ثابت کرنے اور جنگ مسلط کرنے کا پیغام عام کرنے کے لیے یوٹیوب کا سہارا لیا ہے۔
یوٹیوب کی جانب سے اسرائیل کا اشتہار چلائے جانے کے بعد بعض سوشل میڈیا صارفین نے اس کے اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر شیئر کیے اور یوٹیوب کی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
بعض سوشل میڈیا صارفین نے اسے اسرائیل کا ایک پراپیگنڈا قرار دیا تو کچھ نے یوٹیوب کی جانب سے اسرائیل کے اس اشتہار کی منظوری کو حیران کن قرار دیا۔
ایک اور صارف نے سوشل میڈیا لکھا کہ اس نے بہت کم ہی غزہ کی صورتحال پر ٹی وی کمرشل یا میڈیا کیمپین کو دیکھا لیکن اب ہم کہاں ہیں؟ یوٹیوب اشتہار کو اس بات کے لیے منتخب کیا گیا کہ قتل درست ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں