بالی ووڈ کی نامور اداکارہ ودیا بالن نے بجلی کے بل کو کنٹرول کرنے کا حل بتادیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ودیا بالن نے مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کا بجلی کا بل صرف 5 ہزار کیسے آیا؟
ویڈیو میں ایک شخص ودیا بالن سے پوچھتا ہے کہ میرا بجلی کا بل 35 ہزار آیا جبکہ تمہارا صرف 5 ہزار کیسے؟۔
Advertisements

ویڈیو کے اگلے ہی منظر میں اداکارہ پاکستانی مقبول گلوکارہ شازیہ منظور کے گانے ’بتیاں بجھائی رکھ دی‘ پر پروفام کرکے بتاتی ہیں کہ اس طرح ان کا بجلی کا بل کم آیا ہے۔
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں