• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • حمزہ شہباز یا پرویز الہیٰ، پنجاب کا نیا وزیر اعلیٰ کون ہوگا؟ فیصلہ آج

حمزہ شہباز یا پرویز الہیٰ، پنجاب کا نیا وزیر اعلیٰ کون ہوگا؟ فیصلہ آج

حمزہ شہباز یا پرویز الہیٰ پنجاب کا نیا وزیر اعلیٰ کون ہوگا؟ فیصلہ آج ہوگا۔

پنجاب اسمبلی آج نئے قائد ایوان کا انتخاب کرے گی۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس کچھ دیر بعد شروع ہوگا۔ جس کا ون پوائنٹ ایجنڈا وزیر اعلیٰ کا انتخاب ہے۔

حمزہ شہباز متحدہ اپوزیشن کے امیدوار ہیں جبکہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کے اتحاد نے پرویز الہیٰ کو نامزد کیا ہے۔

اراکین اسمبلی کو ہدایت کی گئی ہے کہ کوئی بھی رکن اسمبلی ہال کے اندر موبائل فون نہیں لائے گا۔ تمام اراکین سیکیورٹی کے پاس اپنے موبائل جمع کروائیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

خواتین اراکین کو بھی اپنے ہیڈ بیگ سیکیورٹی کے پاس جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اراکین شناختی کارڈ اور اسمبلی کارڈ ہمراہ رکھیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply