لاہور: سموگ کی زد میں ، نئے وائرس نے جنم لے لیا

لاہور میں اسموگ سے پھیلنے والی بیماریوں نے ایک نئے وائرس کی شکل اختیار کرلی ، نئے وائرس نے شہر میں اپنے پنجے گاڑھ لیے۔

تفصیلات کےمطابق کوویڈ کے واپس لوٹنے ساتھ ساتھ انفلوائنزا اور سانس کی مختلف بیماری بھی شامل ہو گئیں، ماہرین امراض سینہ نے خبردار کیا ہے کہ نیا وائرس اچھوت کی طرح کا ہے ، وائرس گھر کے ایک فرد کو ہو تو پورا گھر اس میں مبتلا ہوجاتا ہے ،اس کی علامات میں تیز بخار،جسم درد، پیٹ کا خراب ہونا،بلغمی کھانسی شامل ہیں ۔

دوسری جانب کورونا کے نئے ویریئنٹ ’’ جے این ون ‘‘کے حوالے سے نئی گائیڈ لائنز جاری کردی گئیں۔ جس کے تحت کھانسی، بخار اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو کووڈ ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق دنیا کے اکثر ممالک میں کورونا کےنئے ویریئنٹ کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرلی گئی ہیں کیونکہ کرسمس اور نئے سال کے موقع پر ہوٹلوں، ریستورانوں اور مالز میں لوگوں کا ہجوم جمع ہوگا جس کی وجہ سے انفیکشن میں اضافے کا خدشہ ہے۔ اس کو مدنظر رکھتے ہوئے کووڈ پروٹوکول پر عمل کیا جائے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

کورونا کے نئے ویریئنٹ جے این.1 کے حوالہ سے تمام سرکاری، نجی اسپتالوں کے علاوہ چیف میڈیکل آفیسرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ نئی رہنما ہدایات پر عمل کریں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply