• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ناخوشگوار ازدواجی زندگی مردوں میں فالج اور قبل ازوقت موت کا باعث بن سکتی ہے: تحقیق

ناخوشگوار ازدواجی زندگی مردوں میں فالج اور قبل ازوقت موت کا باعث بن سکتی ہے: تحقیق

تل ابیب یونیورسٹی نے دریافت کیا ہے کہ ناخوشگوار شادی شدہ زندگی سے مردوں کےلیے فالج اور کسی بھی دوسری وجہ سے قبل از وقت موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق 32 سال کے دوران 10 ہزار سے زائد شادی شدہ اسرائیلی مردوں سے حاصل شدہ معلومات کا تجزیہ کرنے پر ماہرین کو معلوم ہوا کہ ناخوشگوار ازدواجی زندگی سے موت کا خطرہ، تمباکو نوشی سے ناگہانی موت کے خطرے سے مماثلت رکھتا ہے۔

مطالعے کی ابتداء میں اپنی ناخوشگوار شادی شدہ زندگی کی شکایت کرنے والے 94 فیصد مردوں کو اگلے تیس سال میں فالج کا سامنا کرنا پڑا جبکہ 21 فیصد مرد ناگہانی موت کا نوالہ بن گئےاس کے مقابلے میں تمباکو نوشی کرنے والے مردوں کےلیے موت کا خطرہ 37 فیصد تک، جبکہ کاہلی کی زندگی گزارنے والے مردوں کےلیے یہی خطرہ 21 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

ناخوشگوار ازدواجی زندگی اور مردوں کی قبل از وقت ناگہانی موت میں کیا تعلق ہے؟ اس بارے میں ماہرین کا خیال ہے کہ ازدواجی زندگی کے مسائل مردوں کو مستقل اعصابی تناؤ، ڈپریشن اور بے سکونی میں مبتلا کرسکتے ہیں جن کا عمومی نتیجہ فالج، دل کے دورے اور مختلف اعصابی و جسمانی بیماریوں کی شکل میں ظاہر ہوتا ہے۔

یہ تحقیق 30 سال سے زیادہ کی تحقیق سے متعلق صحت کے وسیع اعداد و شمار پر مبنی تھی جس میں 10 ہزار اسرائیلی مردوں کی ہلاکت کا پتہ لگایا گیا تھا۔ بہت سے مرد اپنے خانگی اور ازدواجی مسائل کا مقابلہ کرنے کےلیے تمباکو نوشی، شراب نوشی، منشیات اور الا بلا کھانے جیسی عادتیں بھی اختیار کرلیتے ہیں جو آگے چل کر ان کی صحت کو تباہ کردیتی ہیں؛ اور بالآخر موت کی وجہ بھی بن جاتی ہیں۔

’’جرنل آف کلینیکل میڈیسن‘‘ کے حالیہ شمارے میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں ماہرین نے زور دیا ہے کہ ازدواجی زندگی سے متعلق تعلیم کو بھی عوامی صحت کے منصوبوں کا لازمی حصہ بنانے کی ضرورت ہے۔

مطالعے کے حصے کے طور پر ، محققین نے ایک ڈیٹا بیس کے اعداد و شمار کا تجزیہ کیا جس نے 1960 کی دہائی میں ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کیا اور 32 سال تک ، اسرائیل کے تمام سرکاری ملازمین کی 10 ہزار مردوں کی صحت اور سلوک کا سراغ لگایا ، جس میں فالج سے موت پر خصوصی توجہ دی گئی اور عام طور پر قبل از وقت موت۔ مطالعہ کے آغاز میں ، زیادہ تر شرکاء 40 کی دہائی میں تھے۔ تب سے ، 64 فیصد متعدد بیماریوں سے ہلاک ہوئے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اگرچہ یہ تحقیق صرف مردوں پر کی گئی ہے لیکن اس سے ماضی میں کی گئی تحقیقات کی تائید ہوتی ہے جن سے معلوم ہوا تھا کہ ناخوشگوار ازدواجی زندگی میاں اور بیوی، دونوں کی صحت اور زندگی کےلیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply