• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ایشیا کپ: افغانستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ایشیا کپ: افغانستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

دبئی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں افغانستان نے اپنے آخری میچ میں بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کیھلے جانے والے میچ میں افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

بھارتی کپتان روہت شرما آج کا میچ نہیں کھیل رہے ہیں ان کی جگہ نائب کپتان کے ایل راہول بھارتی ٹیم کے کپتان کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

میچ کے لیے بھارتی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ کے ایل راہول کے مطابق روہت آرام کے غرض سے آج کے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان اور بھارت پہلے ہی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکے ہیں، بھارت اور افغانستان کو سپر فور مرحلے میں اپنے دنوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 11 ستمبر کو ایشیا کپ کا فائنل کھیلا جائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply