• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سابق برازیلین صدر پر سعودی گھڑی اور تحائف منتقل کرنے کا الزام

سابق برازیلین صدر پر سعودی گھڑی اور تحائف منتقل کرنے کا الزام

حال ہی میں ہٹائے گئے سابق برازیلین صدر جیر بولسونارو کو تین ملین ڈالرز مالیت کے تحائف کی غیر قانونی منتقلی کے نئے الزام کا سامنا ہے۔

برازیلین اخبار نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 2021 میں اُس وقت کے صدر بولسونارو کو سعودی حکومت نے زیورات اور قیمتی گھڑی تحفے میں دی۔

رپورٹ کے مطابق برازیلین صدر نے غیر ملکی تحائف اپنےمشیرکے ذریعے خفیہ طور پربرازیل منتقل کرنے کی کوشش کی۔

برازیل کے قانون کے مطابق ایک ہزار ڈالر سے مہنگی جو بھی چیز بیرون ملک سے لائی جائے اُسے ڈیکلیئر کرنا لازمی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ساتھ ہی صدور غیر ملکی تحائف توشہ خانہ میں جمع ہونے کے بعد ساتھ لے جانے کے اہل نہیں ہوتے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply