• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکہ، یونان اور ترکی آگ کی لپیٹ میں، ہزاروں ایکڑ جنگلات جل کر راکھ

امریکہ، یونان اور ترکی آگ کی لپیٹ میں، ہزاروں ایکڑ جنگلات جل کر راکھ

ترکی ،یونان اور کیلیفورنیا میں آگ پر قابو پانے کی سر توڑ کوششیں کی جار ہی ہیں۔ جنگلات ، جنگلی حیات اور جنگلات سے وابستہ کئی کاروبار مکمل تباہ ہو چکے ہیں۔

ترکی میں بارشوں کے باعث بڑے پیمانے پر آگ بجھ گئی ہے۔ ترک حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 47 اضلاع میں 223 مقامات پر لگی آگ پرقابو پا لیا گیا ہے۔ مزید 6 مقامات پر آگ بجھانے کے لیے آپریشن جاری ہے۔ کویت بھی آگ پر قابو پانے میں 45 رکنی ٹیم ترکی روانہ کرے گا۔

ترک صدر نے جنگلات میں لگی آگ کو تاریخ کی بد ترین آتشزدگی قرار دیا ہے۔ جنگلات کے قریب کے علاقے خالی کروالئے گئے ہیں جس کے باوجود اب تک آٹھ افراد ہلاک اور سیکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

یونان میں تیز ہواؤں اور درجہ حرارت میں شدت کی وجہ سے آگ مزید شدت اختیار کرتی جارہی ہے۔ ایتھنز میں ہزاروں سیاحوں اور مقامی رہائشیوں کو نکال لیا گیا۔

یونانی حکام کا کہنا ہے کہ ایک ہزار 450 یونانی فائر فائٹرز 15 طیاروں کے ساتھ بھڑکتی ہوئی آگ کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ یونانی وزیراعظم نے رواں موسم گرما کو ایک ’ڈراؤنا خواب‘ قرار دیا ہے۔

دوسری جانب امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شمالی علاقے میں لگی آگ کئی لاکھ ایکٹر تک پھیل گئی۔ آگ سے 10ہزار گھر تباہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ابھی تک جنگلات میں لگنےو الی آگ سے نقصانات کا مکمل تخمینہ نہیں لگایا گیا۔ ماہرین جنگلوں میں آگ لگنے کے ان واقعات کو موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply