• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف پاکستان کے ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ وہ وزیراعظم عمران خان، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سمیت آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کریں گے۔ایرانی وزیر خارجہ کے ہمراہ سیاسی اور عسکری وفد بھی پاکستان آیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ جواد ظریف پاکستانی حکام سے ملاقاتوں کے دوران دو طرفہ سیاسی امور کے علاوہ 12 مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کریں گے۔جواد ظریف اپنے دورہ ترکی کے فوری بعد ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حکومت میں آنے کے بعد سے ایرانی وزیر خارجہ کا یہ دوسرا دورہ ہے ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply