• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سب کے بچے ایک بار جیل جائیں گے،تب انڈسٹری میں اتحاد ہوگا،میکا سنگھ بالی ووڈ پر برس پڑے

سب کے بچے ایک بار جیل جائیں گے،تب انڈسٹری میں اتحاد ہوگا،میکا سنگھ بالی ووڈ پر برس پڑے

بھارتی گلوکار میکا سنگھ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی گرفتاری پر خاموش رہنے پر بالی ووڈ اسٹارز پر برس پڑے-

میکا سنگھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہ رخ خان کا ساتھ نہ دینے پر فلم انڈسٹری کو آڑے ہاتھوں لینے والے سنجے گپتا کے پیغام پر اپنا ردِعمل دیا ٹوئٹر پر سنجے گپتا نے پیغام لکھا تھا جس میں انہوں نے آریان خان کی گرفتاری کو شرمناک قرار دیا۔

سنجے گپتا نے اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ شاہ رخ خان نے ماضی میں فلم انڈسٹری میں ہزاروں لوگوں کو روزگار دیا اور یہ سلسلہ جاری ہے شاہ رخ فلم انڈسٹری کے ہر مقصد کے لیے کھڑے رہے۔ اور ایسے موقع پر فلم انڈسٹری کی خاموشی شرمندگی سے کم نہیں ہے۔

اس پیغام پر میکا سنگھ نے جواب میں اُن سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ بھائی آپ بالکل درست کہہ رہے ہیں یہ تمام لوگ ڈراما دیکھ رہے ہیں اور اس تمام تر معاملات پر ایک لفظ تک نہیں کہہ سکتے۔

انہوں نے شاہ رخ خان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ میں ایس آر کے کے ساتھ ہوں، اور ان کے بیٹے کو ضمانت ملنی چاہیے فلم انڈسٹری میں سب کے بچے ایک بار جیل جائیں گے، تب جاکر یہ اتحاد دکھائیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو منشیات کیس میں اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان سمیت تمام گرفتار ملزمان کے مالی لین دین کی بھی تحقیقات کر رہی ہے ۔ اس کے لئے ملزموں کے موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر الیکٹرانک آلات سے ڈیلیٹ کئے گئے پیغامات اور واٹس اپ چیٹ کو نکالا جا رہا ہے تا کہ تحقیقات میں کچھ نیا سامنے آ سکے،نارکوٹکس کنٹرول بیورو کا یہ بھی کہنا ہے کہ 26 اکتوبر کو ممبئی ہائیکورٹ میں آریان خان کی ضمانت کی مخالفت کی جائے گی

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply