• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • آریان خان کیس میں تازہ ترین پیشرفت : این سی بی آفیسرسمیر واکھنڈے مشکل میں پڑ گئے

آریان خان کیس میں تازہ ترین پیشرفت : این سی بی آفیسرسمیر واکھنڈے مشکل میں پڑ گئے

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو گرفتار کرنے والا این سی بی آفیسر سمیر واکھنڈے کے خلاف بھتہ خوری کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے-

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کا بیٹا آریان خان جب سے منشیات کیس میں گرفتار ہوا ہے اس و قت سے اسے گرفتار کرنے والا نارکوٹکس کنٹرول بیرو کا زونل ڈائریکٹر سمیر واکھنڈے سرخیوں میں ہے تاہم اب واکھنڈے کے لیے مشکلات کھڑی ہوگئی ہیں۔

مذکورہ کیس کی تازہ ترین پیش رفت میں ایک وکیل نے واکھنڈے کے خلاف بھتہ خوری کے الزامات کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بھارتی نیوز ایجنسی کے مطابق سدھا نامی ایک وکیل نے سمیر واکھنڈے سمیت دیگر 4 افراد کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی ہے جس میں انہوں نے ان تمام افراد کے خلاف بھتہ خوری یعنی جبری وصولی کا الزام لگاتے ہوئے ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے آریان خان منشیات کیس کے آزاد گواہ پربھاکر سائل نے گزشتہ روز اپنے حلفیہ بیان میں دعویٰ کیاتھا کہ سمیر واکھنڈے نے آریان خان کی رہائی کے لیے 25 کروڑ روپے کا مطالبہ کیاتھا۔

عدالت میں جمع کرائے جانے والے حلف نامے میں گواہ پربھاکر سائل نے دعویٰ کیا تھا کہ گوسوائی نے 3 اکتوبر کی صبح شاہ رخ خان کی منیجر پوجا ڈلڈانی سے ملاقات بھی کی تھی جو ایک کار میں ہوئی تھی۔

انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ رقم سیم ڈیسوزا سے حاصل کی تھی اور گوسوائی کے حوالے کردی تھی جس کی آریان خان کے ساتھ سیلفی وائرل ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ پربھاکر سائل این سی بی کے ساتھ کام کرنے والے ایک پرائیوٹ جاسوس کے پی گوسوائی کے محافظ ہیں اور آریان خان کے کیس میں گواہ بھی ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق کے پی گوسوائی فی الوقت منظر عام سے حیرت انگیز طور پر غائب ہیں۔

عدالت میں داخل کیے جانے والے حلف نامے میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے گوسوائی کو فون پر ایک شخص سیم ڈیسوزا سے باتیں کرتے سنا جس میں مبینہ طور پر گوسوائی نے کہا کہ معاملہ 18 کروڑ پر طے ہوا ہے جس میں سے 8 کروڑ این سی بی کے تفتیش کار سمیر وانکھیڑے کو دیے جانے تھے گوسوائی 50 لاکھ رپوے لے چکے ہیں جس میں سے 38 لاکھ سمیر کو دیئے اور منظر سے غائب ہے-

اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہا تھا این سی بی نے ان سے خالی کاغذات (پنچ نامے) پر سائن کرنے کے لیے کہاتھا۔ بہرحال واکھنڈے نے پربھاکر سائل کی جانب سے لگائے جانے والے سارے الزامات کی تردید کردی تھی این سی بی بیورو کے سربرا ہ کے مطابق اس سلسلے کی تفتیش چیف ویجلینس افسر سے کرائی جائے گی سمیر وانکھیڑے نے ممبئی پولیس سے شکایت کی ہے کہ انہیں ایک فرضی معاملے میں پھنسانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے پیر کو ممبئی کی سیشن کورٹ میں بھی ایک بیان حلفی داخل کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آریان خان کیس میں ان کے گواہان پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہو رہی ہے۔

دوسری جانب بالی ووڈ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی درخواستِ ضمانت پر آج ممبئی ہائی کورٹ میں سماعت شروع ہو گئی ہے-

بھارت کے سابق اٹارنی جنرل موکل روہتگی بھی ممبئی ہائیکورٹ پہنچ چکے ہیں، وہ بھارتی اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی درخواست ضمانت پرعدالت میں دلائل دیں گے، وہ ستیش مان شندے اور سینئر امت دیسائی کے ساتھ لیڈ کونسل ہیں-

این سی بی کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ منشیات کیس کی تحقیقات میں اس کا بین الاقوامی تعلق سامنے آیا ہے ، اس کی چھان بین کی جارہی ہے اور پروٹوکول کے مطابق اس کو منظر عام پر لانے کیلئے وقت درکار ہو گا۔ا آریان خان کی ضمانت پر گواہاں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور ملک سے فرار ہونے کے خدشے کو رد نہیں کیا جا سکتا ۔این سی بی کا کہناتھا کہ آریان خان کو اس بڑی سازش سے الگ کرنا ممکن نہیں ہے کیونکہ منشیات نیٹ ورک کے خلاف تحقیقات جاری ہیں ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اب جیسے ہی آریان خان کی ضمانت کی درخواست منگل کو ہائی کورٹ میں آئی ہے، ان کے والدین شاہ رخ اور گوری سخت دعائیں کر رہے ہیں آج انہیں امید ہے کہ انکا بیٹا گھر جائے گا-

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply