• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نیتن یاہو نے استعفے اور جلد الیکشن کا مطالبہ مسترد کردیا

نیتن یاہو نے استعفے اور جلد الیکشن کا مطالبہ مسترد کردیا

سرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ملک میں جلد انتخابات کا مطالبہ مسترد کردیا۔
تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں ہزاروں مظاہرین نے احتجاج کیا جس میں اسرائیل میں جلد الیکشن اور نیتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق گزشتہ برس 7 اکتوبر کو اسرائیل کے غزہ پر حملے کے بعد سے نیتن یاہو کی مقبولیت میں تیزی سے کمی ہوئی ہے اور غزہ کی صورتحال کے پیش نظر ان کے استعفے کا مطالبہ بھی زور پکڑتا جارہا ہے۔
اسرائیلی میں گزشتہ سال کے آخر میں حکومت مخالف بڑے مظاہرے دیکھنے میں آئے جب کہ سال 2024 میں بھی نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف مظاہرے کیے جارہے ہیں اور ملک میں نئے انتخابات کا مطالبہ کیا جارہا ہے تاہم اسرائیل میں نئے انتخابات 2026 میں شیڈول ہوں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply